گلوبل رائٹرز ایسوسی ایشن اٹلی ایک ادب دوست تنظیم ہے جس کا قیام 14 اگست 2019 ء کو عمل میں لایا گیا۔ اس تنظیم کے بانی ارکان میں جناب چوہدری محمد نواز گلیانہ ، جناب جیم ف غوری ، جناب محمد فیصل بٹ، جناب میاں شبیر احمد، جناب رانا افضال انجم اور جناب ارشد منیر ڈار شامل ہیں۔ جبکہ قانونی معاملات کے لئے جناب ولیم لیموتی ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد اردو ادب کی خدمات اور دنیا بھر کے ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا تھا۔ اس تنظیم کا صدر مقام اٹلی میں ہے۔ جبکہ اس تنظیم کی سرپرست اعلیٰ محترمہ زیب النساء زیبی ہیں۔ یہ تنظیم اپنے شروع دن سے ہی ادبی خدمات کے لئے بھر پور کوشاں ہے۔ اس تنظیم کے تحت سینکڑوں آن لائن زوم ایپ پر مشاعرے منعقد کروائے جا چکے ہیں۔ جبکہ صدر مقام پر بھی بہت ساری تقریبات منعقد کروائی جا چکی ہیں۔ اس تنظیم کے تحت نادار اور غریب شعراء اور ادباء کی کتابیں بھی پبلش کروائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں اپنی ادبی خدمات کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔ یہ تنظیم بلا تفریق پوری دنیا کے ادباء و شعراء کو اپنے فن کا اظہار کرنے کا بھر پور موقع فراہم کرتی ہے ۔ یہ تنظیم دنیا بھر کے اعلٰی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ادباء اور شعراء کو بہت سارے ایوارڈ بھی دے چکی ہے۔ جن میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، حسن کارکردگی ایوارڈ اور ادبی خدمات کے ایوارڈ وغیرہ شامل ہیں۔